Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’السعودیہ ایئرلائن کے ذریعے شہد لے جانا منع ہے‘

پالیسی کے مطابق مسافروں کے شہد لے جانے پر پابندی ہے- فوٹو اخبار 24
 سعودیہ ایئرلائن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسافروں کو سامان میں شہد لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔
ویب نیوز اخبار 24 نے السعودیہ ایئرلائن سے کیے گئے استفسار کے حوالے سے کہا ہے کہ ایک شخص نے ائیرلائن کے ٹوئٹر پر ایئرلائن میں شہد لے جانے پر پابندی ہونے کا سوال کیا۔ 

ایک مسافر نے شہد کے حوالے سے سوال کیا تھا۔ فوٹو: اخبار 24

ایئرلائن کی جانب سے جواب میں کہا گیا کہ ’پالیسی کے مطابق مسافروں کے شہد لے جانے پر پابندی ہے، ہینڈ کیری یا کارگو دونوں صورتوں میں شہد نہیں لے جایا جاسکتا۔' 
تاہم اس کی وضاحت بیان نہیں کی گئی کہ پابندی کی وجہ کیا ہے۔ واضح رہے انٹرنیشنل ایوی ایشن پالیسی کے تحت مسافروں کو ’پاور بینک‘ کارگو کے سامان میں لے جانے پر پابندی ہے۔ 
ری چارچ ہونے والی بیٹری سامان میں پیک کرنے سے قبل اسے مکمل طور پر ڈسچارج کرلینا چاہیے بصورت دیگر ایئرپورٹ پر سکینگ مشین سے سامان گزارتے وقت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: