Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'سعودیوں میں بے روزگاری کم ہورہی ہے'

سعودی وزارت خزانہ نے شرح روزگار کے معمول پر آنے کے امکانات کا اظہار کیا ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
سعودی عرب کے موجودہ مالی سال کے دوسرے حصے اور 2021 کے اوائل میں معیشت کی بتدریج بحالی کے پیش نظر سعودی وزارت خزانہ نے شرح روزگار کے معمول پر آنے اور سعودی شہریوں میں بے روزگاری کم ہونے کے امکانات کا اظہار کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق 2020 کی تیسری چوتھائی میں کارکردگی کے اشاروں نے معاشی سرگرمیوں میں بحالی کی نشانیاں دیکھائی ہیں، کیونکہ خرید و فروخت کرنے والی میں اعتماد واپس آنا شروع ہوا ہے۔
وزارت کا کہنا تھا کہ نجی سرمایہ کاری کے اشاروں نے 2020 کی تیسری چوتھائی میں معاشی سرگرمی کے دوبارہ شروع ہونے کی قابل ذکر نشانیاں دکھائی ہیں۔

شیئر: