Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ویکسین کن کے لیے نہیں؟

ایسے افراد جنہیں کورونا سے شفایاب ہوئے90 دن سےزیادہ نہیں ہوئے (فوٹو عاجل)
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 5 قسم کے افراد کورونا ویکسین نہیں لے سکتے۔ ممنوعہ افراد میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہیں کورونا سے شفایاب ہوئے 90 دن سے کم وقت ہوا ہے۔ 
ویب نیوز ’عاجل‘ کے مطابق وزارت صحت سے کیے جانے والے سوالات میں یہ بھی پوچھا گیا تھا کہ فائزر ویکسین کن لوگوں کو نہیں دی جاسکتی؟ 

حاملہ اور بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین کو ویکسین نہیں دی جاسکتی(فوٹو سبق)

سوال کا جواب دیتے ہوئے وزارت صحت کی جانب سے واضح کیا گیا کہ پانچ قسم کے مرد وخواتین ایسے ہیں جنہیں کورونا کی ویکسین نہیں دی جاسکتی جن میں وہ افراد سرفہرست ہیں جنہیں شدید قسم کی الرجی کا مرض ہو اور وہ اس مرض کے لیے باقاعدہ انجیکشن لیتے ہوں۔ 
دیگر اقسام میں حاملہ خواتین کے علاوہ  بچوں کو دودھ  پلانے والی خواتین بھی شامل ہیں انہیں کورونا ویکسین نہیں دی جاسکتی ۔ 
وزارت کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن سے قبل ڈاکٹر کو اپنی بیماری کی ہسٹری سے ضرور آگاہ کریں خاص کر اگر کوئی شدید قسم کی الرجی میں مبتلا ہے اسے چاہئے کہ وہ لازمی طور پر اپنے بارے میں وضاحت سے ڈاکٹر کو مطلع کرے۔ 

شدید الرجی والے مریض بھی ویکسین نہیں لے سکتے- (فوٹو عاجل

واضح رہے وزارت صحت کی جانب سے کورونا وائرس کے لیے منظورکی جانے والی ویکسین لگوانے کے لیے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے جس کے پہلے مرحلے میں شہری اور غیر ملکی جن کی عمر 65 برس سے زائد ہے کے علاوہ وہ افراد جو مستقل طور پر بیمارکی تیمارداری کے فرائض انجام دیتے ہوں یا فربہ جسم کے مالک افراد یا جن میں قوت مدافعت کی انتہائی کمی ہو اور وہ قوت مدافعت بڑھانے والی ادویات استعمال کرتے ہوں کے علاوہ شوگر اور دیگر امراض کا شکار رہنے والے شامل ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: