Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین یاتریوں کو کٹاس راج مندر کی یاترا کے لیے ویزے جاری

ہائی کمیشن کے مطابق مذہبی مقامات کے دورے کے باہمی پروٹوکول 1974 کے تحت ہزاروں انڈین سکھ و ہندو یاتری پاکستان کا دورہ کرتے ہیں۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان نے انڈین ہندو یاتریوں کو سکھر میں شادانی دربار اور چکوال میں کٹاس راج مندر کی یاترا کے لیے ویزے جاری کر دیے۔
نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نے دسمبر میں انڈین یاتریوں کے دو گروپوں کو ویزے جاری کیے۔ ان یاتریوں کو ویزے اپنے مقدس مذہبی مقامات کی یاتراء کے لیے جاری کیے گئے۔
بیان کے مطابق گزشتہ روز 47 انڈین ہندو یاتریوں کو ویزے جاری کیے گئے۔ یہ ہندو یاتری 23 سے 29 دسمبر تک پنجاب کے ضلع چکوال میں شری کٹاس راج مندروں یا قلعہ کٹاس کا دورہ کریں گے۔‘
 
کٹاس راج مندر ہندو یاتریوں کے لیے ایک مقدس تالاب کے گرد قائم ہے۔ 44
ہائی کیمشن کا کہنا ہے کہ  انڈین ہندو یاتریوں کا ایک دوسرا گروپ گذشتہ روز پاکستان سے واپس لوٹا ہے۔
یاتریوں کے اس گروپ نے 15 سے 21 دسمبر تک سکھر، سندھ میں شیو اوتاری ست گرو سنت شاہدارام صاحب کی 312 ہویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کی۔‘
تین صدیوں سے زیادہ قدیم شادانی دربار دنیا بھر کے ہندووں کے لئے ایک مقدس مقام ہے۔ اس مندر کو سنت شادارام نے 1786 میں دریافت کیا تھا۔
سنت شادارام صاحب 1708 میں لاہور میں پیدا ہویے تھے۔
پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق مذہبی مقامات کے دورے کے باہمی پروٹوکول 1974 کے تحت ہزاروں انڈین سکھ و ہندو یاتری پاکستان کا دورہ کرتے ہیں۔
یہ یاتری ہر برس متعدد مذہبی تقریبات و مذہبی میلوں میں شرکت کرتے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق نئی دلی سے ہندو اور سکھ یاتریوں کو جاری ہونے والے یہ ویزے ان تقریبات میں شریک ہونے والے دیگر ممالک سے یاتریوں کے علاوہ ہیں
ہندو اور سکھ یاتریوں کو یاترا کے ویزوں کا اجرا حکومت پاکستان کی جانب سے ان مذہبی مقامات کی یاترا میں سہولت کاری کا حصہ ہیں۔
پاکستان تمام مذاہب کے مذہبی مقامات کو محفوظ رکھنے اور زائرین و یاتریوں کی سہولت کاری کے لیے پرعزم ہے۔

شیئر: