Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں ضوابط کی خلاف ورزی پر سیکڑوں اے ٹی ایم بند

’65 برانچوں کا لائسنس تجدید نہیں ہوا جبکہ 138 اے ٹی ایم کا اجازت بھی ختم ہے‘ (فوٹو: سبق)
جازان میونسپلٹی نے ضوابط کی پابندی نہ کرنے پر متعدد بینکوں کے اے ٹی ایم بند کردیئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’جازان ریجن میں متعدد بینکوں کے برانچ کا لائسنس ختم ہے جبکہ بعض کے پاس اے ٹی ایم کی تنصیب کا اجازت نامہ نہیں ہے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’بینکوں کے حوالے سے ریجن میں مجموعی طور پر مختلف قسم کے 65 لائسنس ختم ہوگیے ہیں جن کی تجدید نہیں کروائی گئی‘۔
’شہر میں مختلف بینکوں کے 138 اے ٹی ایم ایسے ہیں جہاں ضوابط کی خلاف ورزی ہو رہی ہے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’ادارے نے متعلقہ بینکوں سے مطالبہ کیا تھا کہ اپنی کاغذی کارروائی مکمل کریں، ضوابط کی پابندی کریں اور لائسنس کی تجدید کروائیں‘۔
’بینکوں سے یہ مطالبہ متعدد مرتبہ تحریری شکل میں ہوا ہے جس کا ثبوت ہمارے پاس موجود ہے مگر بینکوں کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا‘۔
’بلدیہ نے بینکوں کی مسلسل خاموشی پر کارروائی کرتے ہوئے خلاف ورزی کا ازالہ کیا ہے، ایسے تمام اے ٹی ایم جہاں ضوابط کی پابندی نہیں ہو رہی وہاں رکاوٹیں کھڑی کرکے انہیں بند کر دیا ہے‘۔

’ریجن میں 25 بینکوں کی برانچیں ایسی ہیں جن کے پاس لائسنس نہیں ہے‘ (فوٹو: سبق)

دوسری طرف بلدیہ نے ذرائع نے کہا ہے کہ ’ریجن میں 25 بینکوں کی برانچیں ایسی ہیں جن کے پاس لائسنس نہیں ہے‘۔
’65 برانچوں کا لائسنس ختم ہے جبکہ 138 اے ٹی ایم کا اجازت بھی ختم ہے‘۔
ذرائع نے کہا ہے کہ ’لائسنس کے بغیر کام کرنے اور اجازت نامہ نہ لینے کے جرمانوں کی مجموعی رقم 30 ملین ریال سے تجاوز کر جاتی ہے‘۔

شیئر: