Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مزید 149 کیسز ، 8 ہلاکتیں

ریاض ریجن میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب کے مختلف ریجنز میں منگل کے روز کورونا وائرس کے مزید 149 کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد مجموعی مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 62 ہزار 488 تک پہنچ گئی۔
وزارت صحت کی جانب سے کورونا کے مریضوں کے حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مملکت کے مختلف ریجنز میں 8 افراد کے ہلاک ہونے کے بعد اب تک اس مہلک مرض کی وجہ سے 6 ہزار 204 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کے اعداد وشمار کے مطابق منگل  29 دسمبر کو سب سے زیادہ مریض ریاض میں رہے جن کی تعداد 46 رہی جبکہ مکہ مکرمہ ریجن میں مریضوں کی تعداد 31 اور مشرقی ریجن میں 21 افراد اس مرض میں مبتلا پائے گئے۔
مدینہ منورہ اور عسیر ریجن میں 10 ، دس افراد میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ نجران ریجن میں 7 افراد کورونا میں مبتلا پائے گئے۔
قصیم اور شمالی حدود ریجن میں مریضوں کی تعداد 5 ، پانچ رہی ، حائل ریجن میں 3 افراد میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔
الجوف اور جازان ریجن میں مریضوں کی تعداد 2 ، دو رہی جبکہ الباحہ ریجن میں ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ایک ہی دن میں 159 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے(فوٹو، ٹوئٹر)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے ایک ہی دن میں 159 افراد شفایاب ہونے کےبعد اب تک اس مرض سے صحت پانے والوں کی تعداد 3 لاکھ 53 ہزار 512 تک پہنچ گئی۔
مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا ایکٹیوکیسز کی تعداد2772 ہے جن میں سے 401 کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے

شیئر: