Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں فارمیسز کی نگرانی مہم جاری

مہم کا مقصد فارمیسی کارکنان کو مقررہ قواعد کی پابندی کرانا ہے- (فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ میں ادارہ امور صحت کی جانب سے فارمیسز کی نگرانی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ ادارے کی جانب سے فارمیسز کی نگرانی کی مہم کے دوران لوگوں ادویات کے حوالے سے درست معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ 
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق ریجنل معاون ڈائریکٹر امور صحت ڈاکٹر حاتم خوقیر کا کہنا تھا کہ ’مہم کا بنیادی مقصد فارمیسز میں کام کرنے والوں کو مقررہ قواعد کی پابندی کرانا ہے‘۔ 

وزارت صحت کی جانب سے اینٹی بائیوٹک بغیر نسخے کے ممنوع ہے- (فوٹو سبق)

دریں اثنا امور صحت مکہ مکرمہ ریجن کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر وائل مطیر نے کہا کہ ریجن میں طبی اہلکاروں اور لوگوں میں ادویات سے متعلق شعور کو اجاگر کرنے سے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہونگے- 
اس ضمن میں لوگوں نے بھی ادارہ امور صحت کی جانب سے فارمیسز کی نگرانی کی مہم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارے کی اس مہم سے ہمیں اطمینان ہے کہ ادارے کے پیش نظر معاشرے کی صحت مقدم ہے جو بہت بہترین عمل ہے۔   

چیک کیا جارہا ہے کہ کونسی فارمیسیاں ڈاکٹر نسخےکے بغیر دوا دے رہی ہیں- (فوٹو سبق)

یاد رہے قبل ازیں ادارہ امور صحت کی جانب سے فارمیسز کو ہدایت کی گئی تھی کہ ڈاکٹری نسخے کے بغیر ادویات فراہم نہ کی جائیں خاص کر اینٹی بائیوٹک ادویات کی فراہمی نسخے کے بغیر قطعی طور پر نہ کی جائے۔ 
ادارہ کی جانب سے نجی فارمیسز پر اس عمل کی بھی سختی سے نگرانی کی جاتی ہے کہ کون ڈاکٹری نسخے کے بغیر ادویات فروخت کررہا ہے۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: