Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سینٹر میں یومیہ 50 ہزار افراد کو ویکسین لگانے کا امکان

سینٹر 24 گھنٹے کرنے کے لیے کارکنان کی تعداد بڑھائی جائے گی- (فوٹوعرب نیوز)
سعودی نجی ٹی وی ’العربیہ‘ کا کہنا ہے کہ اس وقت تک مملکت میں 50 لاکھ سے زائد فائزر ویکسین پہنچ چکی ہیں، جبکہ دوسری ویکسین کے حوالے سے توقع ظاہر کی گئی ہے کہ چند دنوں میں اس بارے میں اعلان کیا جائے۔ 
ویب نیوز ’سبق‘ نے العربیہ ٹی وی رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ ریاض میں قائم کورونا ویکسینیشن سینٹر میں 540 ویکسینیشن رومز موجود ہیں جہاں ایک ہزار طبی عملہ ڈیوٹی دیتا ہے۔ 

ریاض سینٹر میں 540 ویکسینیشن رومز ہیں- (فوٹو: العربیہ)

ریاض کے ویکسینیشن سینٹر کی استعداد کار میں اضافے کے بعد امکان ہے کہ یومیہ 50 اہزار افراد اس سے مستفید ہوں گے۔ توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں ریاض کے سینٹر میں خدمات کی فراہمی 24 گھنٹے کردی جائیں۔ فی الوقت وہاں صبح  8 سے رات 12 بجے تک کا وقت مقرر ہے ۔ 
سینٹرکے اوقات میں متوقع اضافے سے یومیہ مستفیض ہونے والوں کی تعداد 50 ہزار تک پہنچ جائے گی جبکہ عملے کی تعداد میں بھی اضافے کا امکان ہے۔ 
چینل کا مزید کہنا تھا کہ ویکسینشن کا پہلا مرحلہ معمر اور بیمار افراد کے حوالے سے آئندہ ہفتے تک مکمل کرلیا جائے گا جس کے بعد دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگا جس میں 50 برس کے لوگ شامل ہوں گے جنہیں کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: