Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا سے چار ہلاکتیں، نئے کیسز میں اضافہ

امارات میں کووڈ-19 کے مریضوں کی تعداد دو لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔ (فوٹو: الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں سال کے آخری دن جمعرات  کو کورونا کے ایک ہزار 730 نئے مریض سامنے آئے۔ اس طرح نئے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک ہزار 435 رہی جبکہ کووڈ-19 سے چار افراد کی موت واقع ہوئی۔
اماراتی خبررساں ایجنسی وام کے مطابق ایک ہزار 730 نئے کیس سامنے آنے کے بعد اب کُل مریضوں کی تعداد دو لاکھ سات ہزار 822 ہو گئی ہے۔ ایک ہزار 435 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد کل تعداد ایک لاکھ 84 ہزار 442 تک جا پہنچی ہے۔

جمعرات کو کورونا سے چار افراد کی موت واقع ہوئی (فوٹو: وام)

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ سے مزید چار افراد کی موت واقع ہوئی اس طرح اب تک مرنے والوں کی مجموعی تعداد 669 ہوگئی ہے۔ 
اماراتی وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے ایک لاکھ 46 ہزار 721 ٹیسٹ کیے گئے۔ 
وزارت صحت نے یہ تاکید بھی کی ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے کا اہتمام کیا جائے۔

 

امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: