Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں بچوں کو نہ لائیں، ترجمان

موسم سرما کی تعطیلات پر بڑی تعداد میں لوگ آرہے ہیں- (فوٹو الیوم)
مسجد نبوی الشریف کے ترجمان ’جمعان العسیری‘ نے کہا ہے کہ مسجد نبوی الشریف میں آنے والے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے چھوٹے بچوں کو اپنے ہمراہ نہ لائیں۔ 
ویب نیوز ’سبق‘ نے ترجمان مسجد نبوی الشریف کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے موقع پر بڑی تعداد میں دیگر شہروں سے زائرین مدینہ منورہ آرہے ہیں جن کی سہولت کے لیے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے جامع انتظامات کیے گئے ہیں۔ 

 مسجد نبوی کی انتظامیہ نے درجہ حرارت نوٹ کرنے کا بندوبست کیا ہے(فوٹو، واس)

روضہ اطہر پرحاضری کے لیے آنے والے ضوابط کا خیال رکھیں اوراعتمرنا ایپ کے ذریعے پیشگی وقت حاصل کریں تاکہ وہاں پہنچ کر انہیں مشکل نہ ہو۔ 
مزید پڑھیں
ترجمان العسیری نے مزید کہا کہ آنے والے زائرین کو چاہئے کہ وہ بچوں کی حفاظت کی خاطر انہیں ازدحام سے دور رکھیں اور ماسک کا استعمال لازمی طور پر کریں، مسجد نبوی میں آتے اور جاتے وقت سماجی فاصلے کا خصوصی خیال رکھیں۔ 
مسجد نبوی الشریف میں سماجی فاصلے کے اصولوں کے تحت فرش پر علامتیں لگائی گئی ہیں تاکہ آنے والے زائرین ان علامتوں کے حساب سے فاصلے کو متعین کریں۔ 
مسجد نبوی الشریف کے ترجمان جمعان العسیری نے مزید کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے زائرین کی سہولت کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ آنے والوں کی رہنمائی کے لیے بھی اضافی اہلکاروں کو متعین کیا گیا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: