Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رضاکاروں کے تعاون سے جدہ میونسپلٹی کی آگاہی مہم

آگاہی مہم میں 200 رضاکاربلدیہ کے ساتھ مل کرکام کررہے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
بلدیہ جدہ کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاو کے حوالے سے دوسری آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ مہم کو ’سلامتی کے لیے پابندی کریں‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔ 
آگاہی مہم کے حوالے سے شروع ہونے والا پہلا مرحلہ 16 جنوری تک جاری رہے گا جس میں 200 رضاکارشرکت کریں گے۔ رضاکاروں کی ٹیمیں مختلف مالز اور تجارتی مراکز، سمندری تفریح گاہوں کے علاوہ شہر کے قدیم تاریخی مقامات پرآنے والوں میں معلوماتی ہینڈبلز تقسیم کریں گے جن میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے بارے میں اہم معلومات درج کی گئی ہیں۔ 

 مارکیٹوں میں لوگوں کو سماجی فاصلے پرعمل کرنے کی تلقین کی جاتی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

جدہ میونسپلٹی کے سیکرٹری برائے سوشل سروسز انجینئیرعائض الزھرانی نے ’سبق‘ نیوز کو بتایا کہ میونسپلٹی کی جانب سے رضاکاروں کے تعاون سے شروع کی جانے والی مہم کا مقصد موسم سرما کی تعطیلات میں تفریحی مقامات پر آنے والوں کو مقررہ ضوابط پر عمل کرنے کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کرنا اور ان پرعمل کرانا ہے۔ 
مہم کے دوران رضاکار مختلف مالز، تفریحی گاہوں اور تاریخی مقامات پر موجود ہوں گے جو وہاں آنے والوں کو احتیاطی تدابیر کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کریں گے۔ 
میونسپلٹی کے سیکرٹری کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ موجودہ حالات میں مقررہ ضوابط کا خیال رکھیں تاکہ کورونا کی وبا پر جلد ازجلد قابو پایا جاسکے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: