Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت صحت اور بلدیہ کی مہم ’ہم سب ذمہ دار‘

کارکنوں میں ماسک اور سینیٹائزر بھی تقسیم کیے جاتے ہیں (فوٹو، ایس پی اے)
کورونا وائرس کی وبا سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لیے وزارت صحت کی جانب سے مختلف آگاہی پروگرامز پر عمل جاری ہے۔ موبائل پیغامات کے علاوہ سوشل میڈیا پر مختلف زبانوں میں تیار کی جانے والی وڈیوز اور دیگر اہم معلوماتی نکات ارسال کیے جاتے ہیں۔
وزارت صحت کے اشتراک سے بلدیہ مکہ مکرمہ کی جانب سے مہم ’ہم سب ذمہ دار‘ کے عنوان سے جاری ہے جس کے تحت ریجن میں کام کرنے والے غیر ملکی کارکنوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کےلیے عملی طریقوں سے آگاہ کیاجارہا ہے۔
مقامی ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق بلدیہ کی جانب سے شروع کی جانے والی مہم رمضان المبارک کے اختتام تک جاری رہے گی جس کے تحت غیر ملکی کارکنوں میں کورونا سے بچاو کے شعور کواجاگرکیاجارہا ہے۔

سماجی دوری کے اصولوں کی اہمیت سے کارکنوں کو مطع کیاگیا(فوٹو، سبق)

مہم کے دوران لیبر کیمپوں میں مقیم کارکنوں کو گراونڈ میں جمع کیاجاتا ہے جہاں مختلف زبانوں کے ترجمانوں کی خدمات حاصل کرتے ہوئے کورونا وائرس سے بچاو کے لیے احتیاطی طریقوں سے آگاہ کیاجاتا ہے۔
کارکنوں کو انکی زبان کے مترجموں کے ذریعے سماجی رابطوں کے نقصانات اور دوری کے اصول پرعمل کرنے کے فوائد بتائے جارہے ہیں تاکہ وہ اس اہم اصول پر زیادہ سے زیادہ عمل کریں۔
لیبر کیمپوں اور عام فلیٹوں میں مقیم بیشتر غیر ملکی کارکنان اب بھی کسی قسم کی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کررہے جس کی وجہ سے کوورنا کا وبائی مرض ایک سے دوسرے میں تیزی سے منتقل ہوتا ہے۔
مہم کے دوران کارکنوں کو ہاتھوں کو مستقل بنیادوں پردھونے اورسینیٹائزر استعمال کرتے رہنے کے بارے میں بھی عملی طور پر آگاہ کیا گیا علاوہ ازیں کارکنوں میں سینیٹائزر کی بوتلیں اور طبی ماسک بھی تقسیم کیے گئے۔

شیئر: