Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کون سے علاقے پیر کو بارش سے متاثر ہوں گے؟

مکہ، عسیر، باحہ، جازان اور ساحلی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔(فوٹو عرب نیوز) 
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ  پیر 4 جنوری کو مملکت کے متعدد علاقوں میں بارش متوقع ہے۔
اخبار 24 کے مطابق مکہ مکرمہ، عسیر، باحہ، جازان اور ان کے ساحلی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔  
موسمیات کے قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ قصیم، ریاض، مشرقی ریجن، حائل اور حدود شمالیہ صوبوں کے متعدد علاقے بھی بارش سے متاثر ہوں گے۔

سات علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہوگا۔(فوٹو العربیہ)

 سعودی عرب کے سات علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہوگا۔ ان میں سے کئی مقامات پر بارش ہوگی۔ 
بیان میں موسمیات کے مرکز نے توجہ دلائی کہ رات کے وقت اور صبح سویرے حدود شمالیہ، قصیم، حائل، مشرقی ریجن، جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ میں دھند چھائی رہے گی۔
موسمیات کے مرکز کا کہنا ہے کہ  پیر کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 32 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ اور سب سے کم درجہ حرارت 7 سینٹی گریڈ طریف میں ہوگا۔ 

شیئر: