Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے میں ایس اوپیز کی 15 ہزار خلاف ورزیاں ریکارڈ

خلاف ورزیاں 27 دسمبر سے 2 جنوری تک سامنے آئی ہیں۔(فوٹو اخبار 24)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ  ایک ہفتے کے دوران مملکت بھر میں نئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر ایس او پیز کی 15 ہزار 700 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
 ایس او پیز کی خلاف ورزیاں 27 دسمبر 2020 سے 2 جنوری 2021 تک سامنے آئی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ ’ایس او پیز کی سب سے زیادہ خلاف ورزیاں 5056 ریاض میں ریکارڈ پر آئیں۔ مکہ  مکرمہ 2544 خلاف ورزیوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔‘
 بیان کے مطابق ’قصیم میں 1970 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئی ہیں‘۔
’الجوف 1447 خلاف ورزیوں کے حوالے سے چوتھے اور الشرقیہ 1002 خلاف ورزیوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہا ہے‘۔ 

شیئر: