Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں مزید ساڑھے تین ہزار بارودی سرنگیں صاف

سعودی عرب یمن کے بیشترعلاقوں میں بڑا قومی پروگرام شروع کیے ہوئے ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب نے یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشتگردوں کی مزید ساڑھے تین ہزار بارودی سرنگیں صاف کی ہیں۔  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب یمن کے بیشتر علاقوں میں پھیلی ہوئی بارودی سرنگیں صاف کرنے کے  لیے بڑا قومی پروگرام شروع کیے ہوئے ہے' اس کام کے لیے انجینیئرز کی خصوصی ٹیمیں مختص ہیں۔ 

اس کام کے لیے انجینیئرز کی خصوصی ٹیمیں مختص ہیں۔ (فوڈو ایس پی اے)

 پروگرام کے انچارج بریگیڈیئر امین العقیلی نے بتایا کہ مارب صوبے کے  مغربی علاقے الطلعۃ الحمرا میں مختلف جگہوں سے بارودی سرنگیں جمع کرکے تلف ک ہیں، حوثی دہشتگرد مختلف مقامات پر بارودی سرنگیں بچھائے ہوئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ مارب اور آزاد کرائے ہوئے تمام صوبوں میں امن و استحکام بحال ہونے پر ہی زندگی کے معمولات بحال ہوں گے۔ ان علاقوں میں امن و امان کی بدولت بارودی سرنگوں کی صفائی میں سہولت ہوئی ہے۔ 
بریگیڈیئر امین العقیلی نے کہا کہ آئندہ ایام کے دوران یمن کے متعدد صوبوں میں جنگ میں استعمال ہونے والے آلات، گولہ بارود اور بارودی سرنگیں صاف کی جائیں گی۔

شیئر: