Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں گاڑیاں چوری کرنے والا گروہ پکڑا گیا

ملزمان کو نشاندہی کے بعد حراست میں لے لیا گیا۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے گاڑیاں چوری کرنے والے مقامی گروہ کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق  ریاض پولیس کے ترجمان خالد الکریدیس نے یک بیان میں کہا ہے کہ پولیس سٹیشنوں کو گاڑیوں کی چوری کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔ ملزمان کو نشاندہی کے بعد حراست میں لے لیا گیا۔ 
ترجمان نے بتایا کہ پانچ سعودی شہری جو عمر کے تیسرے عشرے میں ہیں گاڑیاں چوری کرکے ان کے فاضل پرزے فروخت کررہے تھے۔
  مسروقہ گاڑیوں کو پرزوں میں تبدیل کردیتے اور نمبر پلیٹس دوسری گاڑیوں پر لگا کر وارداتیں کرتے تھے۔  
بیان کے مطابق گاڑیاں چوری کرنے والوں کا پتہ ایک چور کے گھر کے سامنے تین مسروقہ گاڑیوں کی نشاندہی سے ہوا۔
پولیس نے واردات کرنے والے کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جس سے باقی چار افراد تک رسائی حاصل کرلی گئی۔ پانچوں کو مقدمہ درج کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 

شیئر: