Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں ٹریفک حادثہ، سعودی خاندان کے چار افراد ہلاک 

میاں، بیوی اور دو بیٹیاں جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گئیں۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب کے ریجن جازان میں العارضہ اور الخوبہ کمشنری کو جوڑنے والی سڑک پر خوفناک ٹریفک حادثہ ہوا ہے۔ سعودی خاندان کے چارافراد ہلاک ہوگئے۔ میاں، بیوی اور دو بیٹیاں موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق العارضہ اور الخوبہ کو جوڑنے والی سڑک یک رویہ ہے۔ یہاں ایسا ہی ایک ٹریفک حادثہ گزشتہ ہفتے ہوا تھا جس میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا تھا جبکہ سگا بھائی شدید زخمی ہونے پر انتہائی نگہداشت کے شعبے میں داخل کیا گیا تھا- 

گزشتہ برسوں کے دوران یہاں متعدد ٹریفک حادثات ہوچکے ہیں۔(فوٹو سبق)

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ یہاں حادثات کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ذیلی سڑکوں سے گاڑیاں اچانک سڑک پر آجاتی ہیں۔ جس سے حادثات ہوتے ہیں۔ 
گزشتہ برسوں کے دوران یہاں متعدد ٹریفک حادثات ہوچکے ہیں۔

شیئر: