Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رقم منتقل کرنے والوں کا 10 لاکھ ریال چوری کا ڈرامہ فلاپ ہوگیا

’مفرور شخص کو جدہ پولیس کے تعاون سے گرفتار کیا گیا جبکہ پوری رقم برآمد کرلی گئی‘ (فوٹو: سبق)
خمیس مشیط میں اے ٹی ایم میں رقوم منتقل کرنے والے ادارے کے 5 سیکیورٹی گارڈنے 10 لاکھ ریال چوری کرنے کا ڈرامہ رچالیا  ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق  عسیر ریجن پولیس کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل زید الدباش نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان کی کل تعداد 6 ہے جن میں سے 5 سیکیورٹی گارڈ ہیں‘۔
’مذکورہ پانچوں افراد کے منصوبے کے مطابق اے ٹی ایم میں 10 لاکھ ریال منتقل کرنے کے دوران چوری کا واقعہ ہونا تھا جس میں چور کا کردار ان کے دوست کے ذمے تھا‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’گزشتہ بدھ کے روز شام 4 بجکر 50 منٹ پر پولیس کو واقعے کی اطلاع ملی‘۔
’تفتیشی ٹیم نے واقعے کا جائزہ لینا شروع کیا تو بہت جلد معلوم ہوگیا کہ چوری کا واقعہ ڈرامے کے سوا کچھ نہیں‘۔
’پولیس نے پانچوں سیکیورٹی اہلکاروں کو گرفتار کرلیا اور پوچھ گچھ کے بعد ان کے دوست کا پتہ لگا لیا جو رقم چوری کرکے فرار ہوگیا تھا‘۔
’مفرور شخص کو جدہ پولیس کے تعاون سے گرفتار کیا گیا جبکہ پوری رقم برآمد کرلی گئی‘۔

شیئر: