Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان میں کورونا کی دوسری لہر، مساجد میں نمازیں معطل

’فیصلے پر عملدر آمد آج جمعرات سے ہوگا، اذان پر اکتفا کیا جائے گا‘ ( فوٹو: الحرہ)
لبنان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث ملک کی تمام مساجد بند اور باجماعت نمازیں معطل کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔
لبنانی نیوز ایجنسی کے مطابق محکمہ اوقاف نے کہا ہے کہ ’فیصلہ پر عملدر آمد آج جمعرات سے ہوگا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’تمام مساجد میں 5 وقت نماز کی اذان پر اکتفا کیا جائے گا‘۔
’جمعہ سمیت تمام نمازیں باجماعت مسجد میں ادا نہیں کی جاسکتیں، تمام مسالک کے مساجد فیصلے کی پابند ہیں‘۔
واضح رہے کہ دستیاب اعداد وشمار کے مطابق لبنان میں دو لاکھ سے زیادہ افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔
مجموعی طور پر ایک لاکھ 37 ہزار سے زیادہ وبا سے شفایاب ہوگیے جبکہ 1550 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
لبنان میں گزشتہ روز 21 افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں، ایک دن میں ہلاک شدگان کی یہ ریکارڈ تعداد ہے۔

’دستیاب اعداد و شمار کے مطابق لبنان میں دو لاکھ سے زیادہ افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: الفجر)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے مریضوں کی تعداد کے باعث ہسپتالوں میں کئی مسائل ہیں۔
ملک کے کئی ہسپتالوں میں مزید مریضوں کے لیے گنجائش نہیں رہی جبکہ انتہائی نگداشت کا شعبہ انتہائی دباؤ کا شکار ہے۔
 

شیئر: