Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کے برطانوی، جرمن اور عمانی ہم منصبوں سے رابطے

سعودی عرب اور برطانیہ کے دوستانہ تعلقات ہیں- (فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کو برطانوی اور جرمن وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جبکہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے عمانی وزیر خارجہ نے فون کرکے رابطہ قائم کیا-
سعودی وزیر خارجہ  شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے برطانوی ہم منصب ڈومینک ریب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا – انہوں نے سعودی عرب اور برطانیہ کے دوستانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کی نئی جہتوں پر تبادلہ خیال کیا-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ باہمی دلچسپی کے  علاقائی و بین الاقوامی مسائل اور خطے کے حالات حاضرہ پر گفت و شنید کی-
سعودی وزیر خارجہ نے جرمن ہم منصب ہیکومیس کو بھی ٹیلیفون کیا- انہوں نے جرمنی اور سعودی عرب کے دوستانہ تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید مضبوط بنانے کی تدابیر کے علاوہ علاقائی و عالمی حالات حاضرہ اور خطے کے امور پر تبادلہ خیال کیا-
ایس پی اے کے مطابق عمانی وزیر خارجہ بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی نے شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے سعودی عرب اور سلطنت عمان کے  برادارنہ تعلقات، علاقائی وعالمی حالات حاضرہ اور باہمی دلچسپی کے  متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: