Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کا برازیلی ہم منصب سے رابطہ

دونو ں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی امور کا جائزہ لیا ہے۔ ( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے برازیل کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سبق ویب کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی مفاد کے علاقائی اور بین الاقوامی امور کا جائزہ لیا۔
سعودی عرب اور برازیل کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبو ں میں مشترکہ تعاون  پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

عادل الجبیر سے امریکی معاون وزیر خارجہ برائے عسکری امور نے ملاقات کی ہے۔(فوٹو سبق)

علاوہ ازیں خارجہ امور کے وزیر مملکت عادل الجبیر سے بدھ کو ریاض کے دفتر خارجہ میں امریکی معاون وزیر خارجہ برائے عسکری امور رینی کلارک کوبر نے ملاقات کی ہے۔ باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
عادل الجبیر سے مملکت میں برطانوی سفیر نے بھی ملاقات کی ہے ۔ دوست ملکوں برطانیہ اور سعودی عرب کے تاریحی تعلقات کا جائزہ لیا ۔باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل اور حالات زیر بحث آئے۔
یاد رہے کہ ان دنوں سعودی وزیر خارجہ اور عا دل الجبیر بدلتے ہوئے علاقائی و عالمی حالات کے تناظرمیں دوست اور برادر ملکوں کے سفرا سے مسلسل ربطے کر رہے ہیں۔

شیئر: