Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’تین طرح کی مہندی استعمال نہ کی جائے‘، سعودی ایف ڈی اے

مذکورہ تینوں اقسام میں سے کوئی مہندی استعمال نہ کی جائے- (فوٹو عکاظ)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگس اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے تین قسم مہندی استعمال کرنے پر پابندی لگا دی- ان میں بیکٹریا کی مقدار مجوزہ حد سے زیادہ پائی گئی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ایس ایف ڈی اے نے توجہ دلائی ہے کہ  سعودی مارکیٹوں میں موجود تین قسم کی مہندی کے نمونے لے کر لیباریٹری بھیجے گئے تھے- معائنے سے پتہ چلا کہ ان میں بیکٹریا اور جراثیم کی مقدار مقررہ حد سے بہت زیادہ ہے۔
 ایک مہندی کا نام  Hemani Henna Black With Bakhour دوسری کا نام  Hemani Henna Red With Saffron  ہے جبکہ تیسری Hemani Henna Brown With Rose کے نام سے معروف ہے-
ایس ایف ڈی اے نے توجہ دلائی ہے کہ آرائشی اشیا میں بوجوہ بیکٹریا شامل کیے جاتے ہیں لیکن ان کی انتہائی حد مقرر ہے- ان میں صرف ایسے بیکٹریا شامل کیے جاسکتے ہیں جو مضر صحت نہ ہوں-
ایس ایف ڈی اے نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ مہندی کی مذکورہ تینوں اقسام میں سے کوئی بھی استعمال نہ کریں اور ان کے یہاں اس میں سے کوئی ایک بھی مہندی موجود ہے تو اسے تلف کردیں-
ایس ایف ڈی اے نے صارفین سے کہا ہے کہ اگر وہ مذکورہ اقسام کی مہندی کی بابت مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہوں تو وہ www.sfda.gov.sa سے رجوع کرسکتے ہیں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: