Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی اداروں میں سعودائزیشن میں اضافہ

نجی اداروں کے سعودی ملازمین کی تعداد 17 لاکھ سے زیادہ ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی فروغ افرادی قوت فنڈ (ہدف) کے ماتحت قومی اعداد و شمار جمع کرنے والے ادارے نے کہا ہے کہ سال رواں 2020 کی تیسری سہ ماہی کے دوران نجی اداروں میں سعودائزیشن کی شرح 21.54 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
سعودائزیشن کی شرح 2019 کی تیسری سہ ماہی کے دوران 20.40 فیصد تھی۔ 
اخبار 24 کے مطابق قومی ادارے نے توجہ دلائی کہ سال رواں کی تیسری سہ ماہی کے دوران سوشل انشورنس کے یہاں نجی اداروں کے سعودی ملازمین کی تعداد 17 لاکھ سے زیادہ رہی ہے۔

سعودائزیشن کی شرح 2019 کی تیسری سہ ماہی میں 20.40 فیصد تھی (فوٹو: عرب نیوز)

 یہ تعداد 2019 کی تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں 81.4 ہزار زیادہ ہے۔ ان میں 66.74 فیصد مرد اور 33.26 فیصد خواتین ہیں۔ 
قومی ادارے نے بتایا کہ سعودائزیشن میں مشرقی ریجن کا نمبر پہلا رہا جہاں 25.16 فیصد سعودائزیشن ہوگئی ہے۔
ریاض (21.89 فیصد) کے ساتھ دوسرے، مکہ (21.47 فیصد) کے تناسب سے تیسرے، مدینہ 19.27 کے حساب سے چوتھے اور 17.85 فیصد کے ساتھ عسیر پانچویں نمبر پر ہے۔ 

شیئر: