Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی کی غیر ملکی اہلیہ سعودائزیشن کے دائرے میں نہیں‘

سعودیوں کے لیے مختص پیشے پر کام کی اجازت نہیں ہوگی( فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے مقامی شہری کی غیرملکی اہلیہ پر سعودائزیشن کے احکام کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔ 
وزارت نے کہا ہے کہ سعودی کی غیرملکی اہلیہ کو سعودائزیشن کے دائرے میں شمار نہیں کی جائے گا۔  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مقامی شہری نے دریافت کیا تھا کہ کیا سعودی شہری کی اہلیہ اور سعودی بچوں کی ماں کو سعودائزیشن میں رکھا جائے گا۔
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے ٹوئٹر پر اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سعودی کی غیرملکی ماں کو ایسے کسی بھی پیشے پر ملازمت کی اجازت نہیں ہوگی جو پیشے سعودیوں کے لیے مختص کردیے گئے ہیں البتہ سعودی کی غیرملکی ماں کو سعودائزیشن کے دائرے میں شمار کیا جائے گا۔  
وزارت افرادی قوت نے مزید بتایا کہ سعودی شہری کی غیرملکی اہلیہ کو سعودیوں کے لیے مختص کسی پیشے پر کام کی اجازت ہوگی اور نہ ہی سعودائزیشن کے دائرے میں اسے شمار کیا جائے گا۔ 

شیئر: