Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الخبر کورنیش کو جدید اور خوبصورت بنانے کے لیے 63 ترقیاتی منصوبے

یہ منصوبہ  نیشنل سینٹر برائے نجکاری کے تعاون سے شروع کیا جا رہا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں مشرقی ریجن کی بلدیہ نے الخبر شہر کے کورنیش پر مختلف قسم کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے63 مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی فرموں کو راغب کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے نے  بتایا  ہے کہ الخبر کی بلدیہ کے ترجمان  محمد السفیان نے بتایا ہے کہ یہ منصوبہ وزارت خزانہ اور نیشنل سینٹر برائے نجکاری کے تعاون سے شروع کیا جا رہا ہے۔
اس ترقیاتی منصوبہ پر 800 ملین ریال کی لاگت آئے گی اور یہ ساڑھے 6 ہزار مربع میٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔

مستقبل کے منصوبوں میں ہونے والی سرمایہ کاری اس کی اہمیت ظاہر کرتی ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد سیاحت ، تفریح ​​اور دیگر متعلقہ تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دے کر سعوی عرب کی معیشت کوابھارنا اور مضبوط کرنا ہے۔
بلدیہ کے ترجمان السفیان نے مزید بتایا ہے کہ اس منصوبے سے نوجوان سعودی مردوں اور خواتین کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
اس سے مشرقی ریجن میں معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکے گا اور الخبر کے رہنے کے 100 بہترین شہروں میں سے ایک بننے کے امکانات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
اس منصوبے میں ریاست کے مختلف حصوں اور مختلف شعبوں میں چلنے والے متعدد سرکاری نجی اقدامات کا ایک حصہ ہے۔

سیاحت ، تفریح ​​اور دیگر سرگرمیاں معیشت کوابھارنے میں مدد دیں گی۔(فوٹو عرب نیوز)

انہوں نے بتایا ہے کہ اس منصوبے پر کام کرنے والی مختلف کمپنیاں ایسے منصوبوں کی تیاری کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔
السفیان نے بتایا ہے کہ مستقبل کے منصوبوں میں ہونے والی سرمایہ کاری بڑھتے ہوئے رجحان  کے طور پر سعودی عرب کی اہمیت کو بھی ظاہر کرتی ہے۔
السفیان نے کہا کہ منصوبوں پر کام کرنے کے لیے مختلف کمپنیوں کی جانب سے درخواستوں پر غور کرنے کے لئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
ان میں سے اہم  ترقیاتی منصوبے کی تکمیل کے لئے سب سے تجربہ کار کمپنی کا انتخاب کیا جائے گا۔ ان منصوبوں کا مقصد سعودی وژن 2030 کے اہم اہداف کی تکمیل کرنا ہے۔
 

شیئر: