Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پبلک مقامات پر شیشے کے استعمال سے کورونا لگنے کے خطرات؟

کورونا کے باعث مارچ  2020 میں شیشے پر پابندی لگائی تھی- (فوٹو المرصد)
سعودی عرب میں وزارت صحت اور انسداد تمباکو نوشی کی قومی کمیٹی نے ہدایت جاری کی ہے کہ سعودی عرب میں تمام پبلک مقامات پر انواع و اقسام کی نکوٹین، تمباکو مصنوعات اور شیشے کے استعمال پر مکمل پابندی برقرار رکھی جائے۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت صحت نے ہدایت کی کہ تمباکو نوشی کے انسداد کے لیے مبینہ پابندی برقرار رکھنا ضروری ہے کیونکہ پبلک مقامات پر انواع و اقسام کے تمباکو کے استعمال سے اکثر لوگوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوتا ہے اور اس سے کورونا وائرس لگنے کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ 
وزارت صحت نے یہ ہدایت عالمی ادارہ صحت کی جانب سے  ملنے والے ایک خط کے حوالے سے جاری کی جس میں توجہ دلائی گئی تھی کہ بعض ملکوں میں شیشے کے استعمال کی بحالی پر کووڈ 19 کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ 
سعودی وزارت صحت نے اس سے قبل متعلقہ اداروں کے تعاون سے مارچ  2020 میں پابندی لگائی تھی کہ شیشہ، قہوہ خانوں اور ہوٹلوں وغیرہ پبلک مقامات پر استعمال نہ کیا جائے۔ یہ پابندی کورونا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر کے تحت لگائی گئی تھی۔ اب اسے جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: