Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین نے قطر کو مذاکرات کے لیے مدعو کر لیا

بحرین نے مذاکرات کے لیے دو کمیٹیاں تشکیل دی ہیں( فائل فوٹو اے ایف پی)
بحرین نے العلا اعلامیے کے بعد قطر کو منامہ میں جلد از جلد دوطرفہ مذاکرات کے لیے مدعو کیا ہے۔ 
الشرق الاوسط کے مطابق بحرینی دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ ’قطری دفتر خارجہ کو دونوں ملکوں کے درمیان متنازعہ امور و مسائل پر دو طرفہ مذاکرات شروع کرنے کی دعوت دی ہے‘۔
  سعودی عرب کے تاریخی شہر العلا میں 41 ویں خلیجی سربراہ اجلاس  کے جاری کردہ اعلامیے میں دوطرفہ مذاکرات کے لیے کہا گیا تھا۔ 
بیان میں بحرین کے دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ’العلا اعلامیے کے مطابق مذاکرات کے لیے دو کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ ان میں سے ایک قانونی کمیٹی ہے جبکہ دوسری نگراں کمیٹی ہے‘۔ 
یاد رہے کہ خلیجی قائدین نے مشترکہ خلیجی جدوجہد کی تقویت اور دونوں برادر ملکوں کے باشندوں کی بھلائی کی خاطر مذاکرات کی تاکید رکھی ہے۔  
یاد رہے کہ مصر نے قطر سے آنے والی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ایک مرتبہ پھر پروازوں کی آمد و رفت کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔
سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات پہلے ہی فضائی رابطے بحال کر چکے ہیں۔

شیئر: