Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہنڈی کا کاروبار: غیر ملکی گروہ گرفتار، دس لاکھ ریال برآمد

ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے کہا ہے کہ ہنڈی کا کاروباار کرنے والے پانچ رکنی غیرملکی گروہ گرفتار کیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے  مطابق پولیس ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق یمن سے ہے۔
 زیر حراست افراداقامہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریاض میں سکونت پذیر تھے۔ 
ترجمان کا کہنا تھا کہ کہ یمنی شہریوں کے قبضے سے دس لاکھ 8 ہزار ریال برآمد ہوئے۔ یہ اپنے ہموطنوں سے رقم جمع کرکے تین سعودی شہریوں کے تجارتی اداروں کے اکاؤنٹ سے باہر بھجوا رہے تھے۔
ملزمان اپنے ہم وطنوں سے پیسے جمع کرنے کے لیے ریاض میں تین مکانات استعمال کر رہے تھے۔ 
ترجمان کے مطابق پانچوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور انہیں قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لیے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

شیئر: