Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہنڈی کے کاروبار میں ملوث تین افراد گرفتار، 13 لاکھ ریال ضبط

’گرفتار شدگان میں ایک پناہ گزین قبیلے کا فرد ہے جبکہ ایک کا تعلق شام اور دوسرے کا یمن سے ہے‘ (فوٹو: سبق)
ریاض پولیس نے ہنڈی کے کاروبار میں ملوث تین افراد کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے 13 لاکھ ریال ضبط ہوئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض ریجن پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان میں ایک پناہ گزین قبیلے کا فرد ہے جبکہ دو غیرملکی ہیں جن میں سے ایک کا تعلق شام اور دوسرے کا یمن سے ہے‘۔
’یہ لوگ نامعلوم ذرائع سے رقوم جمع کرکے غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک روانہ کرنے میں ملوث ہیں‘۔
’رقوم کی منتقلی کو قانونی شکل دینے کے لیے ایک خاتون شہری کا بینک اکاؤنٹ استعمال کرتے رہے ‘۔
’ریاض شہر کے ایک محلے میں انہوں نے اپنا ٹھکانہ بنا رکھا تھا جہاں تفتیش کرنے سے 1314991 ریال ضبط ہوئے ہیں‘۔
’گروہ کے افراد کے پاس متعدد اے ٹی ایم کارڈ،چیک بک اور بینک ٹرانسفر کی رسیدیں ملی ہیں‘۔
’ان سے تفتیش جاری ہے، ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔

شیئر: