Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین میں بجلی پر چلنے والی گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ

چین میں گاڑیوں کل فروخت میں 1.9 فیصد کمی آئی لیکن اسے امید سے بہتر بتایا جا رہا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
چین میں بجلی پر چلنے والی گاڑیوں کی فروخت میں گذشتہ سال 10 فیصد اضافہ ہوا جو کہ ملک کی معیشت کو بحال کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ’بجلی پر چلنے والی تمام نئی گاڑیوں کی فروخت میں 2019 سے 10.9 فیصد اضافہ ہوا جس سے 2020 میں 13.7 لاکھ گاڑیاں فروخت ہوئیں۔‘
ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ’چین میں گاڑیوں کل فروخت میں 1.9 فیصد کمی آئی جس سے بکنے والی گاڑیوں کی تعداد کم ہوکر 2.53 کروڑ ہوگئی لیکن اسے امید سے بہتر بتایا جا رہا ہے۔‘
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 2020 کی سہ ماہی میں سخت لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا اور چین کے دارالحکومت بیجنگ میں وبا پر قابو پا لیا گیا تھا جس کے بعد فروخت بہتر ہونے لگی۔
چینی حکومت نے زور دیا ہے کہ 2025 تک فروخت ہونے والی گاڑیوں میں سے 25 فیصد بجلی پر چلنے والی ہونی چاہییں۔ اس کے بعد سے سرمایہ کار تیزی سے بجلی پر چلنے والی گاڑیوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

شیئر: