Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں تیز رفتار گاڑی چلانے پر ڈرائیور گرفتار 

زگ زیگ طریقے سے گاڑی چلانے پر قید اور جرمانے کی سزا ہے۔ ( فوٹو عاجل)
 سعودی عرب میں جدہ شہر کی معروف فلسطین سٹریٹ پر راہگیروں کی سلامتی کو خطرات لاحق کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ڈرائیور نے طوفانی رفتار سے زگ زیگ انداز میں گاڑی چلا کر لوگوں کو مشکل میں ڈالا تھا- 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک نے ٹویٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر بیان میں بتایا کہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹریفک اتھارٹی کے حوالے کردیا گیا ہ ، اس کے خلاف عبرتناک قانونی کارروائی ہوگی۔  
یاد رہے کہ سعودی ٹریفک قانون میں طوفانی انداز میں گاڑی چلانا اور زگ زیگ طریقے سے گاڑی دوڑانا منع ہے اس پر قید اور جرمانے کی سزا ہے۔ 

شیئر: