Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ میں سیاحتی اور صحرائی ٹورز بحال 

 ادارہ فروغ سیاحت نے ایس او پیز گائیڈ بھی جاری کی ہے۔( فوٹو: لعربیہ)
متحدہ عرب امارات میں ادارہ فروغ سیاحت وتجارت نے شارجہ میں سیاحتی اور صحرائی سفر بحال کر دیے ہیں۔
 ٹورسٹ گائیڈ کے مطابق اب مقامی شہریوں اور غیر ملکیوں کو صحرا میں سیر و سیاحت کے پروگرام بنانے کی اجازت دی گئی ہے تاہم  ایس او پیز کی پابندی کرنا ہوگی۔ 

شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ضوابط کی پابندی کرنا ہوگی(فوٹو: العربیہ)

العربیہ نیٹ کے مطابق ادارہ فروغ سیاحت نے بیان میں کہا کہ سیاحوں، ملاقاتیوں، ملازم پیشہ افراد، مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو صحت و سلامتی کے ضوابط کی پابندی کرنا ہوگی۔
ادارے کے سربراہ خالد المدفع نے کہا کہ شارجہ کے حکام نے صحرائی اور سیاحتی اسفار سے پابندی اٹھا کر تمام سیاحتی سرگرمیوں کی راہ بحال کردی۔ سب کچھ بتدریج بحال ہوجائے گا- اس حوالے سے ادارہ فروغ سیاحت نے ایس او پیز گائیڈ بھی جاری کر دی ہے۔

شیئر: