Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی شناختی کارڈ کا ڈیجیٹل ٹیکنالوجی تک سفر

سال رواں کے دوران ڈیجیٹل قومی شناختی کارڈ متعارف کرایا گیا- (فوٹو احوال مدنیہ ٹوئٹر)
وزارت داخلہ کے ماتحت محکمہ احوال مدنیہ نے سعودی عرب میں قومی شناختی کارڈ کے سفر کی کہانی  بیان کی ہے- محکمے نے اس حوالے سے کارڈ کی تیاری میں کرسٹل ٹیکنالوجی سے لے کر ڈیجیٹل ٹیکنالوجی تک سے استفادے کا تذکرہ کیا ہے۔
اخبار 24 کے  مطابق محکمہ احوال مدنیہ نے بتایا ہے کہ:
سعودی عرب میں سب سے پہلے قومی شناختی کارڈ  1405ھ میں جاری کیا گیا تھا- اس کی تیاری میں کرسٹل ٹیکنالوجی استعمال کی گئی تھی۔
1425ھ میں نیا قومی شناختی کارڈ متعارف کرایا گیا جسے ’بطاقۃ الھویہ الوطنیہ‘ (قومی شناختی کارڈ) کا نام دیا گیا تھا۔
1430ھ میں قومی شناختی کارڈ نئے انداز سے جاری کیا گیا جس کی تیاری میں لیزر ٹیکنالوجی استعمال کی گئی۔
1439ھ میں قومی شناختی کارڈ کا تیسرا مرحلہ شروع ہوا- قومی شناختی کارڈ کا ڈیزائن تبدیل کرکے ای گورنمنٹ کے رجحان کے مطابق کردیا گیا- اس سلسلے میں انگریزی زبان سے بھی استفادہ کیا گیا۔
سال رواں کے دوران ڈیجیٹل قومی شناختی کارڈ متعارف کرایا گیا- اس سے  بڑی سہولت یہ ہوگئی کہ سعودی شہری کی شناخت کبھی بھی اور کہیں بھی سمارٹ موبائل پر ڈاؤن لوڈ ابشر کے ذریعے آسان ہوگئی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: