Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے ایکٹو کیسز ایک ہزار 894 رہ گئے

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 140 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 140 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ 
 مملکت میں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 64 ہزار 753 ہوگئی ہے۔
 سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز ایک ہزار 894 ہیں جن میں سے 321 کی حالت نازک ہے۔
سنیچر 16 جنوری کو وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے میں 159 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد تین لاکھ 56 ہزار 541 ہو چکی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ’چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے پانچ اموات ہوئی ہیں۔ جس کے بعد اب تک مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 318 تک پہنچ گئی ہے۔‘
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے جہاں 58 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ مکہ مکرمہ ریجن میں مریضوں کی تعداد 28 رہی۔ الشرقیہ میں میں 26 اورعسیر ریجن میں 9 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
مدینہ منو رہ میں چھ ، تبوک اور الحدود الشمالیہ میں تین، تین، نجران اور حائل میں دو ، دو جبکہ  الجوف، جازان اور القصیم ریجن میں ایک ، ایک مریض سامنے آئے ہیں۔

متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 64 ہزار 753 ہوگئی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

یاد رہے کہ وزارت صحت کی جانب سے کورونا ویکسین لگوانے کی مفت سہولت فراہم کی گئی ہے جس کے لیے وزارت کی ایپ پر رجسٹریشن کرانے کے بعد مقررہ دن ویکسین لگوائی جا سکتی ہے۔
کورونا ویکسینیشن سینٹر ریاض، جدہ اور الخبر میں قائم کیے گئے ہیں، دیگر شہروں میں بھی سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں۔

شیئر: