Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے نئے کیسز مسلسل تین ہزار سے زیادہ

چوبیس گھنٹے میں ریکارڈ تین ہزار 407 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے(فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں ایک ہفتے سے  کورونا کے نئے کیسز کی تعداد مسلسل  تین ہزار سے زیادہ ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں ریکارڈ تین ہزار 407 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر دو لاکھ 46 ہزار 376 ہوگئی ہے۔ نئے مریض مختلف قومیتوں سے تعلق رکھتے ہیں اور ان سب کی حالت مستحکم ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت و تحفظ کے حوالے سے بتایا کہ ’پچھلے 24 گھنٹے کے دوران  جدید طبی تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے ایک لاکھ 31 ہزار 262 مزید ٹیسٹ کیے گئے ہیں‘۔
بیان میں کہا گیا کہ  ’وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید تین ہزار 168 مکمل صحتیاب ہوئے ہیں۔ صحتیاب ہونے والے ایسے افراد کی تعداد بڑھ کر دو لاکھ 18 ہزار 988 ہوگئی‘۔ 
’پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سات مریض وفات پاگئے مرنے والوں کی تعداد 733 ہوگئی‘۔
وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر کا سلسلہ جاری رکھنے اور سماجی فاصلے جیسے حفاظتی اقدامات کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔

 

شیئر: