Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مواصلاتی نظام کی خلاف ورزی، 40 ملین ریال سے زیادہ جرمانے

جرمانے سعودی ٹیلی کام کمپنی سیمت دیگر پرعائد کیے ہیں'(فوٹو عرب نیوز)
سعودی کمیونیکیشنزاینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن (سی آئی ٹی سی) نے مواصلاتی نظام کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد سعودی ٹیلی کام آپریٹرز پر 40 ملین سعودی ریال سے زائد کے جرمانے عائد کیے ہیں۔
سی آئی ٹی سی نے یہ جرمانے سعودی ٹیلی کام کمپنی (ایس سی ٹی)، اتحاد اتصالات کمپنی (موبایلی)، موبائل ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی سعودی عرب (زین کے ایس اے)، اتحاد جوہرہ ٹیلی کمیونیکیشنز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی (لیبرا موبائل کے ایس اے) پر عائد کیے ہیں۔
ایس ٹی سی پر ( 31.4 ملین)،موبایلی پر ( 1.2 ملین)، زین کے ایس اے پر نولاکھ 96 ہزار اور لیبرا موبائل  تین لاکھ 66 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
دیگر آپریٹرز پر ( 6.16 ملین) جرمانے عائد کیے گئے۔
مواصلاتی خلاف ورزیوں میں سی آئی ٹی سی کے فیصلوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پروموشنل پیشکشں کرنا، لائسنسز کے بغیر فریکیونکسیوں کا استعمال کرنا، صارفین کی متعدد شکایات کے سلسلے میں سی آئی ٹی سی کے فیصلوں پر عمل کرنے میں ناکامی، سموں کی خلاف ورزی کرنا، سی آئی ٹی سی کو مخصوص ڈیڈ لائن میں مطلوبہ معلومات فراہم کرنے میں ناکام ہونا شامل ہیں۔
دیگر خلاف ورزیوں میں کمیونیکیشن کیبل کاٹ کرعوامی ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورکس کو نقصان پہنچانا، غیرضروری پیغامات بھیجنا اور لائنس حاصل کیے بغیر ایس ایم اس سروس فراہم کرنا شامل ہے۔

شیئر: