Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کن آٹھ صورتوں میں اوور ٹیک کرنے کی اجازت نہیں‘

 غبار یا بارش کی وجہ سے شاہراہ صاف نہ ہو تو اوور ٹیک منع ہے ( فوٹو عاجل)
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ آٹھ صورتوں میں ڈرائیور اوور ٹیک کا مجاز نہیں ہے۔
عاجل ویب کے مطابق محکمہ ٹریفک نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر اوورٹیک نہ کرنے کی صورتوں کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ پہلی صو رت میںاگرغبار یا بارش کی وجہ سے شاہراہ کا منظر نامہ صاف نہ ہو۔
 دوسری صورت یہ ہے کہ اگر مقابل سمت میں محفوظ اوورٹیک کا موقع نہ ہو۔ 
ایسی صورت میں بھی اوورٹیک نہیں کیا جاسکتا جبکہ اگلی گاڑی نے اوورٹیک کے لیے سگنل دے دیا ہو۔ ڈھلوان، چڑھائی، چوراہوں اور پھسلن والی سڑکوں پر بھی اوورٹیک منع ہے۔
ایسی صورت میں بھی اوورٹیک کی اجازت نہیں جبکہ عقبی گاڑی نے اوورٹیک کا عمل شروع کردیا ہو۔ 
ایسی حالت میں بھی اوورٹیک کی ممانعت ہے جبکہ ایک دوسرے سے مربوط  لمبے نشانات سے ٹریفک کی لائنیں بنی ہوئی ہوں۔
اسی طرح چوراہوں، ریلوے لائن، پلوں اور زیبرا کراسنگ پر بھی اس کی اجازت نہیں ایسی حالت میں بھی اوورٹیک کی اجازت نہیں جبکہ آگے چلنے والی گاڑی کی رفتار آپ کی گاڑی سے زیادہ ہو۔

شیئر: