Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرملکیوں کے شیئرز کی قدر کیوں بڑھ رہی ہے؟

 سعودی عرب کی شیئر مارکیٹ میں غیرملکی 1.3 ارب ڈالر تک شیئرز کے مالک ہوگئے۔ 
گزشتہ ہفتے سعودی حصص مارکیٹ (تداول) میں غیرملکیوں کے شیئرز کی قدر بڑھ گئی ہے۔  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق تداول نے 14 جنوری 2021 کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا ہے کہ سعودی عرب میں غیرملکیوں کےشیئر کی قدر میں 1.3 ارب ڈالر یعنی 5.056 ارب ریال کا اضافہ ہوا ہے۔
سعودی شیئر مارکیٹ میں 7 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیرملکی سرمایہ کار 209.798 ارب ریال کے مالک تھے۔ دوسرے ہفتے کے اختتام پر وہ 214.855 ارب ریال مالیت کے شیرز کے مالک بن گئے۔ 
غیر ملکیوں کے شیئرز کی قدر میں اضافے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ غیرملکیوں کے شیئر کی قدر بڑھ گئی ہے۔ دوسرا سبب یہ بتایا گیا ہے کہ مقیم سرمایہ کاروں اور دیگر افراد کے شیئر کی قدر میں 66.3 ملین ریال کے حساب سے اضافہ ہوا ہے۔ 
تداول کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودیوں کےشیئر کی قدر میں 56.48 ارب ریال کا اضافہ  ہوا ہے۔
پہلے سعودی شہری 8.852 ٹریلین ریال مالیت کے شیئر کے مالک تھے۔ اضافے کے بعد ان کے شیئر کی قدر 8.909 ٹریلین ریال ہوگئی ہے۔
جی سی سی ممالک کے باشندوں کے شیئر کی قدر میں 706.479 ملین ریال کا اضافہ ہوا ہے۔ ان کے شیئرکی مجموعی رقم 46.404 ارب ریال ہوگئی جبکہ اس سے قبل ان کے شیئر کی قدر 45.697 ارب ریال تھی۔
سعودی شیئر مارکیٹ تداول میں سال رواں کے دوسرے ہفتے کے دوران تیرہ شعبوں کو عروج حاصل ہوا۔ ان میں توانائی کے شعبے کو چھوڑ کر باقی کلیدی شعبے شامل ہیں۔ 

شیئر: