Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے مریض 200 سے زیادہ، ایکٹیو کیسز بھی بڑھ گئے

متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 65 ہزار 336 ہوگئی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے ریکارڈ 238 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ 
 گذشتہ دو ہفتوں سے مملکت میں کورونا کے نئے کیسز سو سے کم یا زیادہ تھے، اب دو سو سے زیادہ مریض سامنے آئے ہیں۔
بدھ  20 جنوری کو مملکت میں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 65 ہزار 336 ہو گئی ہے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹے میں 173 مریض شفایاب ہوئے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز بڑھ کر دو ہزار 48 ہو گئے، جن میں سے 331 کی حالت نازک ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹے میں 173 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد تین لاکھ 57 ہزار 177 ہو چکی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ’چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے تین اموات ہوئی ہیں۔ جس کے بعد اب تک مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چھ ہزار 338 تک پہنچ گئی ہے۔‘

کورونا  کے سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے (فوڈو: ایس پی اے)

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جہاں 86 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ الشرقیہ ریجن میں مریضوں کی تعداد 56 رہی۔ مکہ مکرمہ میں 38، مدینہ منورہ اور حائل ریجن میں 11، 11 افرداد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
عسیر اور الحدود الشمالیہ ریجن میں 10، 10، الباحہ میں چھ، القصیم میں چار، نجران میں تین، جازان، الجوف اور تبوک ریجن میں ایک، ایک مریض سامنے آئے ہیں۔
یاد رہے کہ وزارت صحت کی جانب سے کورونا ویکسین لگوانے کی مفت سہولت فراہم کی گئی ہے، جس کے لیے وزارت کی ایپ پر رجسٹریشن کرانے کے بعد مقررہ دن ویکسین لگوائی جا سکتی ہے۔
کورونا ویکسینیشن سینٹر ریاض، جدہ اور الخبر میں قائم کیے گئے ہیں، دیگر شہروں میں بھی سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں۔

شیئر: