Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اللوز پہاڑ پر پانی جم گیا

شدید سردی کی لہر نے اللوز پہاڑ پر پانی جما دیا- یہاں کے ایک باشندے ترکی ناصر العطوی نے جمے ہوئے پانی کی وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی- وڈیو پر صبح ساڑھے نو بجے کا وقت دیکھا جاسکتاہے-
سبق ویب سائٹ کے مطابق العطوی نے بتایا کہ ٹھنڈک رفتہ رفتہ بڑھتی چلی گئی-  درجہ حرارت کم ہوتا چلا گیا بالاخر پانی  جم گیا- جمعرات کو دوپہر ڈیڑھ بجے تک پانی جما رہا- اس کا امکان ہے کہ سردی کی یہ لہر مزید دو دن تک اسی شدت سے جاری رہے گی-
خیال رہے کہ اللوز عربی میں بادام کے لیے  بولا جاتا ہے- پہاڑ کو جبل اللوز اسی مناسبت سے کہا جاتا ہے کیونکہ یہاں بادام کے درخت کثرت سے پائے جاتے ہیں- یہاں ایک وادی اور قریہ بھی جو پہاڑ سے متصل واقع ہیں اللوز کے نام سے مشہور ہیں-
اخبار 24 سے گفتگو میں العطوی نے کہا کہ جبل اللوز کے باشندوں نے آج رات سخت سردی کے عالم میں گزاری- یہاں درجہ حرارت منفی ہوگیا- یہاں کے باشندے صبح اٹھے تو ہر جگہ پانی جما ہوا نظر آیا-
موسمیات کے قومی مرکز نے پیش گوئی کی تھی کہ جمعرات کو طریف میں درجہ حرارت منفی دو سینٹی گریڈ ہوگا- یہاں آج مملکت میں سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: