Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک : اللوزپہاڑ برف سے ڈھک گیا

اللوز پہاڑ تبوک شہر سے مغرب کی سمت واقع ہے فوٹو : سبق
تبوک ریجن میں برفباری نے موسم کو یکسر تبدیل کردیا ہے۔ تبوک کے مشہور پہاڑی علاقے اللوز پہاڑ (جبل اللوز) پر برف کی سفید چادر تن گئی۔
سبق ویب سائٹ نے برفباری کی خصوصی تصاویر جاری کی ہیں۔ جس میں برف کی سفید چادرہر جگہ بچھی ہوئی دیکھی جاسکتی ہے۔

​​ ​

برفباری کے بعد تبوک ریجن میں سرد ہوائیں بھی چلنا شروع ہوگئیں۔ جس سے دو دن کے دوران درجہ حرارت جو گرمی کی جانب مائل ہوگیا تھا دوبارہ سرد ہونا شروع ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ اللوز پہاڑ تبوک شہر سے مغرب کی سمت واقع ہے جبکہ سعودی عرب کا نیا آباد ہونے والے شہر نیوم سے اس کی مسافت 200 کلو میٹر ہے۔

اللوز پہاڑ کی بلندی سطح سمندر سے 2583 میٹر ہے۔فوٹو : سبق

اللوز پہاڑ کا نام وہاں پائے جانے والے مشہور بادام کے درخت کے حوالے سے پڑا ہے۔ یاد رہے کہ عرب میں اللوز( بادام )کو کہا جاتا ہے۔ اللوز پہاڑ کی بلندی سطح سمندر سے 2583 میٹر ہے۔

شیئر: