Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’پلس آف الخُبر‘ پراجیکٹ کا پہلا فیز لانچ کر دیا گیا

حکام کے مطابق اس منصوبے سے سیاحت کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ (فوٹو: ٹریڈ عرابیہ)
سعودی عرب کے شہر الخُبر میں ’پلس آف الخُبر‘ پراجیکٹ کے پہلے فیز کا آغاز ہو گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ شہر کے قلب میں ایک مربوط ثقافتی مرکز تیار کرنے اور مشرقی صوبے کے فنون لطیفہ کو تبدیل کرنے کے منصوبوں کا حصہ ہے۔
یہ پروجیکٹ ماہرین تعمیرات، سوشل میڈیا ایکٹوسٹس اور فنکاروں کے مختلف شعبوں میں اشتراک سے صوبے کے ثقافتی تاثر کو دیرپا بنانے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔
وزیر ثقافت، شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان کے مطابق، شہر کی پرانی مارکیٹ کی جگہ پر شروع ہونے یہ پراجیکٹ، وزارت ثقافت اور وزرات بلدیات و دیہی امور کے اشتراک کا نتیجہ ہے۔
قائم مقام وزیر برائے بلدیات و دیہی امور، ماجد الحقيل نے کہا کہ ’اس منصوبے سے ایک ایسی فنی اور ثقافتی منزل تعمیر ہو گی، جو الخُبر گورنری کے رہائشیوں کے ساتھ ساتھ مشرقی صوبے میں آنے والے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنائے گی۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے سے خطے کی ثقافت کو واضح کرنے اور سیاحتی مقام کی حیثیت سے اپنے مقام کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔
اس صوبے کے میونسپل چیئرمین، عبدالہادی الشمری نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’نیا منصوبہ سعودی ورثے اور ثقافت کے تحفظ کے ساتھ ساتھ میونسپلٹی کی سہولیات کو بھی بہتر بنائے گا۔‘
اس منصوبے میں سیاحوں اور زائرین کو صوبے کی ثقافت سے آگاہ کیا گیا ہے اور العليا ضلع کو شہر کی ثقافت اور فنون لطیفہ کی سرگرمیوں کے مرکز کے طور پر اجاگر کیا گیا ہے۔
الشماری نے کہا کہ اس منصوبے سے شہر کی مالی اعانت میں اضافہ ہوگا، نیز پائیدار ترقی اور نشوونما کے ساتھ ساتھ معیار زندگی میں بھی بہتری آئے گی۔
انہوں نے مزید کہا، ’اس سے نجی شعبے کے لیے سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی ہوگی، جس کا ایک عمدہ اور موثر معاشرتی اثر پڑتا ہے۔‘

شیئر: