Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

28 جنوری کو چاند کعبے کے عین اوپر ہو گا

’یہ فلکی مظاہرہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجکر 16 منٹ پر ہوگا‘ (فوٹو: سبق)
فلکیاتی علوم سوسائٹی کے سربراہ انجینئر ماجد ابو زاہرہ نے کہا ہے کہ جمعرات 28 جنوری کو چاند کعبے کے عین اوپر ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  انہوں نے کہا ہے کہ ’رواں برس 2021 میں یہ پہلا واقعہ ہے جس میں پورا چاند کعبے کے اوپر ہوگا‘۔
’یہ فلکی مظاہرہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجکر 16 منٹ پر ہوگا‘۔
’چاند کے عین کعبہ شریف کے اوپر دکھائی دینے سے قبلے کا رخ متین کرنے میں آسانی ہو گی۔ ماضی میں کعبہ کی سمت کاتعین اس طرح کے واقعات سے کیا جاتا تھا‘۔
واضح رہے مارچ 2020 میں پہلی بار چاند کعبہ شریف کے عین اوپر عمودی شکل میں دکھائی دیا تھا جبکہ 8 نومبر کو عمودی طور پر چاند کے کعبہ شریف کے اوپر دکھائی دینے والا منظر گزشتہ سال آخری مرتبہ ہوا تھا۔
 

شیئر: