Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں کورونا ویکسین مہم شروع

’پہلے مرحلے میں طبی عملہ، بزرگ شہری اور مستقل بیماریوں میں مبتلا افراد کو شامل کیا جائے گا‘ (فوٹو: الیوم السابع)
مصر میں کورونا ویکسین کی ملک گیر مہم کا آغاز آج سے ہوگا۔
مصری نیوز ایجنسی کے مطابق صدر عبد الفتاح السیسی نے ویکسین مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’پہلے مرحلے میں طبی عملہ، بزرگ شہری اور مستقل بیماریوں میں مبتلا افراد کو شامل کیا جائے گا‘۔
دریں اثنا وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’طبی ماہرین نے چین کی تیار کردہ ویکسین منظور کی ہے جس کے دو انجیکشن دیئے جائیں گے‘۔
’پہلی خوراک کے 21 دن بعد دوسری خوراک دی جائے گی، یہ تمام شہریوں کے لیے مفت ہوگی‘۔
دوسری طرف مصری وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ 24 گھنٹوں میں مصر میں 49 افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں‘۔
’گزشتہ روز 680 نئے کیسز کا اندراج ہوا ہے جبکہ کل تعداد 161143 ہوگئی ہے‘۔

شیئر: