Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں مزید ایک ہزار 446 بارودی سرنگیں صاف

دو لاکھ 13 ہزار 18 بارودی سرنگیں صاف کی جا چکی ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب نے ماہ رواں جنوری 2021 کے تیسرے ہفتے کے دوران یمن میں مزید 1446 بارودی سرنگیں صاف کرائی ہیں۔ مجموعی طور پر دو لاکھ 13 ہزار 18 بارودی سرنگیں صاف کی جا چکی ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات یمن میں ’مسام‘ کے نام سے یمن کے تمام علاقوں کو بارودی سرنگوں سے صاف کرنے کا منصوبہ شروع کیے ہوئے ہے۔
ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشتگرد سکولوں، گھروں، پبلک مقامات اور آبادی کے باہر لاکھوں کی تعداد میں بارودی سرنگیں بچھائے ہوئے ہیں۔

حوثی باغی لاکھوں کی تعداد میں بارودی سرنگیں بچھائے ہوئے ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)

اب تک بہت سارے بے قصور یمنی شہری جن میں بچے اور بوڑھے شامل ہیں بارودی سرنگوں سے متاثر ہوکر یا ہلاک یا زخمی ہوچکے ہیں۔ 
’مسام‘ کے ذمہ داران نے بتایا کہ جنوری کے تیسرے ہفتے کے دوران 9 بارودی سرنگیں ایسی صاف کی گئیں جو عام افراد کے  لیے خطرہ تھیں جبکہ 177 ٹینک شکن تھیں۔ دو بم تھے اور 1258 ایسی سرنگیں تھیں جو دھماکے کے بغیر تباہی مچانے والی تھیں۔ 
مسام پروجیکٹ کے تحت اس ہفتے ابین صوبے کے زنجبار شہر، الجوف کے خب الشعف شہر، الحدیدۃ کے الخوخہ شہرِاور مارب سے بارودی سرنگیں صاف کی گئیں۔
علاوہ ازیں شبوۃ صوبے کے عین شہر، عتق شہر، تعز کے الوازعیہ شہر، المخا شہر، موزع شہر، ذباب شہر میں بھی بارودی سرنگیں بچھی ہوئیں تھیں صاف کی گئی ہیں۔

شیئر: