Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کی 43 سال پرانی کار دمام میوزیم میں

شاہ سلمان کی کار کیڈلک سیڈان ہے اور یہ 1977 کا ماڈل ہے۔(فوٹو سبق)
دمام کے شہری سعد البلحی نے القریہ الشعبیۃ کے نام سے منفرد عجائب گھر قائم کیا ہے جس نے مقبولیت حاصل کرلی ہے۔ 
عجائب گھر میں سعودی عرب میں مرحلہ بہ مرحلہ رائج دسیوں گاڑیاں عجائب گھر میں رکھی گئی ہیں۔ ان میں دسیوں قدیم اور کلاسیکل گاڑیاں ہیں۔ 43 برس پرانی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی کار لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شاہ سلمان کی کار کیڈلک سیڈان ہے اور یہ 1977 کا ماڈل ہے۔ اس کا رنگ سرخ ہے اور چھت سفید جلد سے تیار کردہ ہے، یہ چار نشست کی ہے۔  
سعد البلحی نے بتایا  35 برس سے زیادہ عرصے سے نوادر اورآثار قدیمہ جمع کررہا ہوں۔ کار ایک نیلامی سے کئی برس پہلے خریدی تھی۔  
البلحی کا کہنا ہے کہ اسے یہ کار بے حد عزیز ہے کیونکہ اس کی نسبت وطن عزیزکے قائد خادم حرمین شریفین شاہ  سلمان بن عبدالعزیز سے ہے۔ 
انہوں نے بتایا کہ شاہ سلمان کی کار عجائب گھر میں نہایت موزوں جگہ پر رکھی گئی ہے۔ اس کے برابر میں اس کا (استمارۃ) ’وہیکل رجسٹریشن‘ بھی ہے اور یہ قدیم کاغذی استمارۃ ہے۔ اس پر گاڑی کے مالک کی حیثیت سے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا نام تحریر ہے۔ 
البلحی نے بتایا کہ ویسے تو القریہ الشعبیۃ عجائب گھر میں 8 ہزار سے زیادہ نوادر رکھے ہوئے ہیں۔ یہ مختلف ادوار کے ہیں۔ ان کی قیمتیں بھی مختلف ہیں تاہم یہ بات اپنی جگہ مسلم ہے کہ ان میں سب سے زیادہ قیمتی شاہ سلمان کی کار ہے۔
عجائب گھر دیکھنے کے لیے آنے والے سب سے زیادہ اس میں دلچسپی ظاہر کررہے ہیں۔ وہ اس بارے میں مختلف سوالات بھی کرتے ہیں۔ 
 شاہ سلمان کی کار کے برابر میں کئی اہم پرانی گاڑیاں  رکھی گئی ہیں۔ ان میں سے بعض چوتھے، پانچویں، چھٹے اور ساتویں عشرے کی ہیں۔ ہر کہانی سعودی عرب کی تاریخ کے کسی نہ کسی دور کی یادیں اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ یہ گاڑیاں سعودیعرب میں تیل نکلنے سے پہلے اور بعد کی ہیں۔

شیئر: