Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کی تاریخی تصویر، طاقتور افواج اور اقامے کی تجدید سمیت سعودی عرب میں گذشتہ ہفتے کیا ہوا؟

عالمی ادارے گلوبل پاور نے دنیا کی طاقتور ترین افواج کی فہرست جاری کی ہے۔ فوٹو: ایس پی اے
سعودی عرب میں جہاں گزشتہ ہفتے قطر سے تجارتی سرگرمیاں بحال ہوئیں وہیں شاہ سلمان بن عبد العزیز کی تاریخی تصویر کو خوب دیکھا گیا جبکہ دنیا کی طاقتور ترین افواج میں سعودی فوج کو 17 واں نمبر دیا گیا۔
اس کے علاوہ اقامے کی تجدید کے بارے میں محکمہ پاسپورٹ نے بیان دیا اور تمام سرکاری سکولوں میں پہلی کلاس سے انگریزی پڑھائی جانے کا فیصلہ ہوا جبکہ برساتی نالے میں غیرملکی کو دھکا دینے والے ملزمان کی گرفتاری اور ایک خاتون کو 30 سال کے بعد سعودی شہریت ملنے کی خبر نمایاں رہی۔ 

شاہ سلمان کے ساتھ یہ بچہ کون ہے؟

ٹوئٹر پر سعودی شاہی خاندان کی تاریخ سے منسوب اکاؤنٹ نے کہا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی تاریخی تصویر میں نظر آنے والا بچہ شہزادہ عبد العزیز بن سلمان ہیں۔
ایک صارف نے آل سعود کی تاریخ اکاؤنٹ پر شاہ سلمان کی پرانی تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ ایک بچے کو اٹھائے ہوئے ہیں۔ تصویر شیئر کرنے والے صارف نے پوچھا تھا کہ تصویر میں نظر آنے والا بچہ کون ہے جسے شاہ سلمان نے اٹھا رکھا ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

ریاض پر حوثیوں کا فضائی ہدف ناکام بنا دیا گیا 

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر سینچر کو داغا جانے والا حوثی ملیشیا کا فضائی ہدف ناکام بنا دیا گیا۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’سعودی فضائیہ نے کچھ دیر قبل حوثیوں کی طرف سے ریاض کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی ہے‘۔
سوشل میڈیا صارفین نے ریاض کی فضاؤں میں ہونے والے دھماکے کی ویڈیو شیئر کی ہے جب کہ امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس نے سعودی سرکاری ٹی وی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’حکام نے حملے کی تصدیق کی ہے۔‘

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

مدینہ منورہ میں 25 نئے ہاؤسنگ سیکٹر بسانے کی تیاری

 سعودی عرب میں مدینہ منورہ میونسپلٹی نے شہر میں رہائش کا مسئلہ حل کرنے کے لیے مزید 25 سیکٹرز کی منظوری دی ہے۔ یہ 3 لاکھ  59 ہزار مربع میٹر سے زیادہ رقبے پر بسائے جائیں گے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق نئے سیکٹر میں 5200 مکانات تعمیر ہوں گے، دکانیں اور 144 صنعتی پلاٹس ہوں گے جبکہ 33 پارکس، 27 سکول، چالیس مساجد اور 8 سرکاری دفاتر قائم کیے جائیں گے۔ 

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

دنیا کی طاقتور افواج میں سعودی فوج 17 ویں نمبر پر

دنیا کی طاقتور ترین افواج میں سعودی فوج کو 17 واں نمبر دیا گیا ہے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق عالمی ادارے گلوبل پاور نے دنیا کی طاقتور ترین افواج کی فہرست جاری کی ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

سعودی عرب اور قطر کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بحال

سعودی عرب اور قطر کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں۔ حمد بندرگاہ سے 27 کنٹینر دمام پہنچے ہیں۔
دونوں ملکوں کے درمیان سمندر کے راستے تجارتی روابط بھی معمول پر آ گئے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

سعودی عرب میں بنائی گئی پہلی کار 2022 میں دستیاب ہوگی

سعودی عرب میں حکام کو توقع ہے کہ مملکت کے اندر بنائی گئی پہلی کار 2022 میں دستیاب ہوگی۔
انڈسٹریل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر محمد الزہرانی نے العربیہ ٹی وی کو بتایا کہ جبیل میں رائل کمیشن نے مطلوبہ انفراسٹرکچر پر کام شروع کیا ہے جو تین بین الاقوامی کار ساز کمپنیوں کو مملکت میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کرے گا۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

اقامے کی تجدید کتنے ماہ قبل کرائی جا سکتی ہے؟

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ عام غیرملکی کارکنان کے اقاموں کی تجدید  پانچ سے چھ  ماہ قبل کرائی جاسکتی ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ ورک پرمٹ اور ہیلتھ انشورنس موثر ہوں۔
محکمہ پاسپورٹ سے استفسار کیا گیا تھا کہ ’اقامے کی تجدید اس کے ختم ہونے سے کتنی مدت پہلے کرائی جاسکتی ہے؟‘ 

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

خاتون کو 30 سال کے بعد سعودی شہریت مل گئی

سعودی انسانی حقوق ادارے نے نامعلوم والدین کی ایک خاتون کو 30 سال کے بعد سعودی شہریت دلوادی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ادارے نے کہا ہے کہ ’ایک خاتون نے شکایت کی ہے کہ اسے کے پاس سعودی شہریتی دستاویزات نہیں ہیں جس کے باعث وہ کئی شہری حقوق سے محروم ہیں‘۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

’السعودیہ کے سستے ٹکٹ کے لیے پہلے ریزرویشن کرائیں‘

سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے کہا ہے کہ جو مسافر سستے ٹکٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ پرواز سے کافی پہلے ریزرویشن کروالیں۔ پہلے ریزرویشن کرانے والوں کو سستے ٹکٹ مل سکیں گے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

غیر ملکی کو برساتی نالے میں دھکا دینے والے پکڑے گئے

سعودی عرب میں ریاض پولیس نے برساتی نالے میں غیرملکی کو دھکا دینے والے دو سعودیوں کو گرفتار کیا ہے۔ 
دونوں شہری دہرے جرم کے مرتکب ہوئے تھے۔ انہوں نے غیر ملکی کو دھکا دینے کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ 

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

ریاض میں خاندانی تنازع پر ملزم کی فائرنگ، پولیس اہلکاروں سمیت تین ہلاک

سعودی عرب مشرقی ریاض میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے جس نے فائرنگ کر کے اپنی اہلیہ کے بھائی اور دو سکیورٹی اہلکاروں  کو ہلاک کر دیا تھا۔
سبق نیوز کے مطابق یہ واقعہ ریاض کے مشرقی علاقے المعیزیلہ میں پیش آیا۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

’آئندہ سال پہلی کلاس سے انگریزی پڑھائی جائے گی‘

وزارت تعلیم کی ترجمان ابتسام الشہری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے تمام سرکاری سکولوں میں آئندہ سال پہلی کلاس سے انگریزی پڑھائی جائے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے مقامی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’چوتھی کلاس کے بچوں میں ڈیجیٹل مہارتیں پیدا کرنے کے لیے خصوصی تعلیم دی جائے گی‘۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

سعودی عرب میں کورونا کیسز میں اضافہ کیوں؟

سعودی عرب میں اچانک کورونا کیسزمیں ہونے والے اضافے کے بارے میں وزارت صحت کے سیکرٹری ڈاکٹر عبداللہ عسیری کا کہنا تھا کہ کیسز میں اضافے کا اہم سبب موسم سرما کی چھٹیوں میں لوگوں کی جانب سے احتیاطی تدابیر پرعمل نہ کرنا شامل ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

سعودی عرب میں فائزر کے بعد موڈرنا اور آسٹرازینیکا ویکسین کی بھی منظوری

سعودی عرب میں  وزارت صحت نے فائزر کے بعد آسٹرازینیکا اور موڈرنا کورونا ویکسین بھی منظوری دی ہے۔ مقامی شہریوں اور غیرملکیوں کو لگائی جائیں گی۔

العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے مشرقی ریجن محکمہ صحت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ابراہیم العریفی نے بتایا کہ اب سعودی عرب میں تین ویکسین رجسٹرڈ ہوچکی ہیں ان میں فائزر، آسٹرازینیکا اور موڈرنا شامل ہیں۔ 

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

کورونا ویکسین کی پہلی خوراک کے لیے نیا شیڈول

سعودی وزارت صحت نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک کے نئے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔
فائزر ویکسین سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک کو مقررہ وقت پر نہ ملنے کی وجہ سے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

 

 

شیئر: