Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موڈرنا ویکسین کورونا کی نئی قسم کے خلاف بھی مؤثر

جنوبی افریقہ میں وائرس کی نئی قسم اینٹی باڈیز کے اثرات کو غیر مؤثر کرتی ہے۔ فوٹو اے ایف پی
امریکی دواساز کمپنی موڈرنا نے کہا ہے ان کی ویکسین برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں سامنے آنے والی کورونا کی نئی قسم کے خلاف بھی مؤثر ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق موڈرنا دواساز کمپنی نے کہا ہے کہ لیبارٹری ٹیسٹس سے ثابت ہوا کہ موڈرنا کی تیار کردہ کورونا ویکسین نئی قسم کے وائرس کے خلاف بھی مؤثر ہو گی۔
تاہم کمپنی نے احتیاط برتتے ہوئے جنوبی افریقہ اور برطانیہ میں سامنے آنے والی وائرس کی نئی قسم پر تجربات شروع کر دیے ہیں۔
کمپنی کے سربراہ سٹیفن بانسل کا کہنا ہے کہ ان تجربات کی بنیاد پر سامنے آنے والے ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ موڈرنا کی ویکسین نئے قسم کے وائرس کا بھی مقابلہ کر سکتی ہے۔
حالیہ ویکسین کے اثرات پر جاری تحقیق ’ایم آر این اے 1273‘ کے تحت موڈرنا کمپنی نے اان آٹھ افراد کے خون کے نمونے لیے ہیں جن کو ویکسین کی دو خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔ 
برطانیہ میں سامنے آنے والی وائرس کی نئی قسم اینٹی باڈیز کو غیر مؤثر نہیں کرتی جو ویکسین لگانے سے جسم میں پیدا ہوتے ہیں اور کورونا وائرس کو انساانی خلیوں میں داخل ہونے سے روکتے ہیں۔
لیکن جنوبی افریقہ میں سامنے آنے والی وائرس کی نئی قسم سے ظاہر ہوا ہے کہ یہ اینٹی باڈیز کے اثرات کو کو چھ گنا غیر مؤثر کر دیتی ہے۔
قومی صحت کے اداروں کے اشتراک سے کی گئی اس تحقیق کے نتائج تک تمام سائنسی کمیونٹی کو رسائی حاصل ہے تاکہ وہ اس کا جائزہ لے سکیں۔

شیئر: