Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خانہ کعبہ کی چھت ریکارڈ چالیس منٹ میں صاف

سعودی عرب میں مسجد الحرام کی انتظامیہ نے خانہ کعبہ کی مسلسل صفائی کرتے رہنے کاعزم ظاہر کیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ مستقل پروگرام ترتیب دیے ہوئے ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مسجد الحرام کی انتظامیہ نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ سعودی ماہرین نے خانہ کعبہ کی چھت ریکارڈ وقت میں صاف کی ہے۔ چالیس منٹ کے اندر صفائی کا تمام کام مکمل کرلیا گیا۔ 
مسجد الحرام کی انتظامیہ نے اس سے قبل بتایا تھا کہ عمرہ اور نماز کی بحالی سے لے کر اب تک 75 لاکھ سے زیادہ افراد عمرہ اور نماز کی سعادت حاصل کرچکے ہیں۔ انہیں منظم طریقے سے حرم شریف پہنچایا گیا۔ 
مسجد الحرام کی انتظامیہ نے بتایا کہ اب تک 19 لاکھ  34 ہزار افراد عمرہ  ادا کرچکے ہیں جبکہ 54 لاکھ 80 ہزار افراد نے نماز ادا کی ہے۔
 یہ اعدادوشمار 4 اکتوبر 2020 سے 23 جنوری 2021 تک کے ہیں۔ 
مسجد الحرام کی انتظامیہ نے خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کے دوران ماہرین کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

شیئر: