Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک: ٹریفک خلاف ورزیاں کرنے والا موٹر سائیکل سوار گرفتار

اس نے خلاف ورزیوں کی ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیں۔ (اخبار 24)
تبوک میں ٹریفک پولیس نے ایک موٹر سائیکل سوار کو گرفتار کرلیا ہے جس نے عوامی سلامتی کو متاثر کرنے والی ٹریفک خلاف ورزیاں کیں۔
محکمہ ٹریفک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (ٹوئٹر) پر بیان میں بتایا کہ مذکورہ موٹر سائیکل سوار نے نہ صرف خلاف ورزیاں کیں بلکہ ان کی ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیں۔
محکمہ ٹریفک نے مزید کہا کہ خلاف ورزیاں کرنے والے شخص کو قانونی کارروائی کے لیے ٹریفک کمیٹی کے حوالے کردیا گیا ہے تاکہ وہ اس کے خلاف ضابطے کے مطابق سزائیں نافذ کرے۔
 

 

شیئر: